: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،7مارچ(ایجنسی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کےلوک سبھا میں لیڈر اور آل انڈیا قومی تنظیم کے قومی صدر طارق انور نے مظفرنگر فسادات کے بعد آنے والی کمیشن کی رپورٹ میں اکھلیش حکومت کو کلین چٹ دینے کا سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بچ سکتی ہے۔ مسٹر انور نے کہاکہ ایک ایسا فساد جس میں 60
سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے اور 60 ہزار افراد اپنے ہی وطن میں اجنبی بن کر کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہوں، صرف انٹلی جنس کی ناکامی اور ایک افسر کی غلطی سے نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وزیر اعلی اکھلیش یادو، جو ریاست کے وزیر داخلہ بھی ہیں، جنہیں افسران اور انٹلی جنس کے لوگ اپنی رپورٹ پیش کرتے ہیں، اس پورے معاملے میں اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔